Friday 26 August 2016

Surat Malik






 فضائل سورۃ الملک کے فضائل

سورۃ الملک کی فضیلت میں کئی روایات آتی ہیں۔ جن میں سے صرف چند روایات صحیح یا حسن ہیں۔


رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ’’اللہ کی کتاب میں ایک سورت ہے جس میں صرف تیس آیات ہیں‘ یہ آدمی کی سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کو بخش دیا جائے گا۔       (سنن ترمذی، سنن ابی داؤد، سنن ابن ماجہ و مسند احمد)۔ 

دوسری روایت میں ہے ’’قرآن مجید میں ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والے کی طرف سے لڑے گی ‘ حتیٰ کہ اسے جنت میں داخل کروائے گی‘‘۔

سنن ترمذی کی ایک روایت میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ ﷺ رات کو سونے سے قبل سورۃ الم سجدہ اور سورۃ ملک ضرور پڑھتے تھے۔ (ابواب فضائل القرآن)۔

ایک دوسری روایت میں ہے ’’سورۃ الملک عذاب قبر سے روکنے والی ہے‘‘۔

No comments:

Post a Comment